اسلام آباد کے پمز اسپتال میں المناک المیہ: نرسری میں آتشزدگی سے 14 بچوں کی شہادت، انتظامیہ کی غفلت بے نقاب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے گائناکولوجی وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں نرسری میں موجود 15 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے۔
ڈی جی کیپٹل ایمرجنسی سروسز نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔پمز اسپتال کی تیسری منزل پر واقع گائنی وارڈ میں آتشزدگی کےواقعے پر قابو پالیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائر فائٹرز اور 6 ایمبولینسز نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور خواتین سمیت 19 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف اور آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پمز اسپتال پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ آئی جی اسلام آباد نے چیف کمشنر کو امدادی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کمپریسر پھٹنے کی وجہ سے لگی۔