قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا ایمرجنسی ڈیکلریشن پیش، گورنر راج کی توثیق کا لائحہ عمل طے

قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق ڈیکلریشن پیشاسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں خیبر پختونخوا میں آئینی ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق ڈیکلریشن پیش کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسمبلی اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز سے قبل اسپیکر چیمبر میں اتحادی جماعتوں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس مشاورتی اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق سے متعلق لائحہ عمل طے کیا گیا۔قومی اسمبلی کے اس اہم اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں کے اراکین کی بڑی تعداد شریک ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 11 اکتوبر کو صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت صوبے میں ایمرجنسی اور آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔حکومتی موقف کے مطابق صوبے میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے مبینہ عدم تعاون کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں اس ڈیکلریشن پر باقاعدہ بحث کے بعد توثیق کا عمل مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔





