سردیوں کی چھٹیوں میں فیس لینے والے نجی اسکول سیل ہوں گےڈی سی کوئٹہ

سردیوں کی چھٹیوں میں فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹکوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر درانی نے خبردار کیا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کے دوران فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جو نجی اسکول سردیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول کریں گے ان کی رجسٹریشن منسوخ کر کے انہیں سیل کر دیا جائے گا۔ کسی بھی نجی اسکول کو چھٹیوں کی فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھٹیوں کی فیس وصولی سے متعلق اپنی شکایات فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس یا محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام تک پہنچائیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔