رانا ثناء اللہ کا پی ٹی آئی کو پیغام، لانگ مارچ مؤخر ہو تو مذاکرات ممکن

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پی ٹی آئی قیادت سے تین مرتبہ رابطہ کرچکے ہیں، تاہم دوسری جانب سے کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا۔

لانگ مارچ مؤخر کرنے کی صورت میں رابطہ ممکن

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اپنے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کی بات کرے تو وزیراعظم سے دوبارہ رابطہ ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق حکومت سیاسی رابطے کا راستہ مکمل طور پر بند نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کا احتجاج پُرتشدد ہوسکتا ہے، تاہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا آئینی حق ہے۔

اسلام آباد میں داخلے سے متعلق حکومتی مؤقف

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے علاوہ کسی بھی جگہ احتجاج کرسکتی ہے، لیکن ریاست یا وفاقی دارالحکومت پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 26 نومبر جیسے واقعات کو دوبارہ نہیں ہونے دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، اسی لیے حالات خراب ہونے سے پہلے حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

کنٹینرز حفاظتی اقدام قرار

وزیراعظم کے مشیر نے اسلام آباد میں موجود کنٹینرز کے حوالے سے کہا کہ انہیں سڑکوں کے کنارے حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھا گیا ہے اور سڑکیں کھلی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں دنیا بھر سے سفارت کار موجود ہیں، اس لیے احتجاج کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کے بین الاقوامی تاثر کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

حکومت پر دباؤ نہیں، رانا ثناء اللہ