تربت بلدیہ میں گھر پر راکٹ حملہ خاتون سمیت 2 افراد جان بحق

تربت ( نمائندہ عوام ) بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں (فتنہ الہندستان) سے منسلک دہشت گردوں کی جانب سے ایک اور بزدلانہ کارروائی سامنے آئی ہے۔ حملہ آوروں نے مقامی شہری رحمت رفیق کے گھر پر راکٹ فائر کیا، جس کے بعد اندھا دھند شدید فائرنگ کی گئی۔

حکام کے مطابق راکٹ پھٹنے کے نتیجے میں ایک بلوچی خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں .
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ حملہ تحصیل بلیدہ کے آلانڈور سیکٹر میں پیش آیا ہے