آپریشن ردّالفتنہ 3: تربت میں متعدد دہشت گرد ہلاک

تربت (بیورو رپورٹ – روزنامہ عوام) تربت اور گردونواح میں دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ آپریشن ردّالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران “فتنہ الہندوستان” کے کئی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور عسکری سازوسامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کی گئی۔ فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا گیا، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
عسکری حکام کا عزم ہے کہ ملک اور بالخصوص بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل اور جڑ سے خاتمے تک اس طرح کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔ ریاست کے امن کو خراب کرنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔