واشک میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک 4 زخمی

واشک: سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاککوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی واشک کے حساس علاقے پلانٹک میں کی گئی جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، گولہ بارود، 3 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ زخمی دہشتگردوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کے قیام تک آپریشن جاری رہے گا۔
مزید خبریں





