سعودی ولی عہد کا ٹرمپ سے حوثیوں کے خلاف حملوں کا مطالبہ، درخواست مسترد

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ کرکے یمن کے حوثیوں کے خلاف امریکی حملوں کا مطالبہ کیا، تاہم ٹرمپ نے ان کی درخواست مسترد کردی۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے جمعرات کو امریکی صدر سے دو مرتبہ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے گفتگو کے دوران حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی پر زور دیا، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی جانب سے کی گئی درخواست مسترد کردی۔
مزید خبریں





