خاران اور واشک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 9 ستمبر 2026ء
6 اور 7 ستمبر 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی “فتنہ الہندستان” سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کیے اور گیارہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
6 ستمبر 2026 کو دہشت گردوں نے خاران میں ناکہ بندی کرنے اور مقامی ٹریفک کو معطل کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گھیر لیا، جس کے نتیجے میں آٹھ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔
7 ستمبر 2026 کو ایک اور کارروائی کے دوران، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع واشک میں ایک منصوبہ بند انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران، ہمارے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے تباہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کر دیا۔ اس کے علاوہ، سیکیورٹی فورسز نے 2.9 ٹن وزنی بارودی مواد بھی برآمد کیا جو دیسی ساختہ بموں (آئی ای ڈیز) کی تیاری میں استعمال ہو رہا تھا۔

علاقے میں کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وژن “عزمِ استحکام” (جس کی منظوری نیشنل ایکشن پلان سے متعلق وفاقی ایپکس کمیٹی نے دی تھی) کے تحت دہشت گردی کے خلاف یہ غیر متزلزل مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔