اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ناگزیر ہے، نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی کا مؤقف متضاد ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ناگزیر ہے، جبکہ نئے صوبوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے مؤقف کو متضاد قرار دیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرائیکی صوبے کے معاملے پر پیپلز پارٹی حمایت یا نرم گوشہ رکھتی ہے، لیکن انتظامی یونٹس کی بات ہونے پر سندھودیش کا معاملہ سامنے آ جاتا ہے۔

وزیر دفاع کا یہ بیان ایک روز بعد سامنے آیا ہے جب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو سندھ اسمبلی میں سندھودیش اور پاکستان میں تمام علیحدگی پسند تحریکوں کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہیں ملی۔