بیرونِ ملک سفر، نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی شرط میں 25 ستمبر تک توسیع

دینے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ نئی ہدایت کے مطابق مسافروں کے لیے نادرا کا جاری کردہ ویکسینیشن ثبوت پیش کرنا 25 ستمبر تک لازمی نہیں ہوگا۔

اس سے قبل وزارت قومی صحت نے 7 ستمبر کو پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کو ایک مراسلہ جاری کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ 14 ستمبر سے حج یا عمرہ کی غرض سے بیرونِ ملک جانے والے بین الاقوامی مسافروں کو نادرا کے جاری کردہ ویکسینیشن ثبوت کے بغیر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
نادرا سرٹیفکیٹ کی شرط مؤخر

مراسلے کے مطابق نئی شرط کا مقصد بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے ویکسینیشن ریکارڈ کو نادرا کے نظام سے منسلک کرنا اور سفر کے دوران مطلوبہ دستاویزات کی دستیابی یقینی بنانا تھا۔

تاہم رپورٹس کے مطابق کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے اچانک اس شرط کے نفاذ سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مناسب منصوبہ بندی اور تیاری کے بغیر نادرا کے ویکسینیشن ثبوت کے بغیر مسافروں کو سفر سے روکنے کا فیصلہ ایئرپورٹ آپریشنز کے لیے شدید مشکلات اور خطرات پیدا کرسکتا ہے۔

کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے اس سلسلے میں ڈیڈ لائن کو 14 ستمبر سے بڑھا کر کم از کم یکم اکتوبر تک مؤخر کرنے کی سفارش بھی کی تھی۔

اب نادرا کے جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی لازمی شرط کے نفاذ کی تاریخ 25 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے، جس سے مسافروں اور ایئرپورٹ انتظامیہ کو نئے طریقہ کار کے لیے مزید وقت مل گیا ہے۔