حماد اظہر 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت میں حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق سماعت ہوئی، جس کی صدارت جج محمد اکرم نے کی۔ پولیس کے مطابق حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ لاہور پولیس نے آج ان کی باقاعدہ گرفتاری ڈالی۔
پولیس ترجمان کے مطابق حماد اظہر لاہور پولیس کو 18 مقدمات میں مطلوب تھے اور وہ گزشتہ 3 سال سے روپوش تھے۔
مزید خبریں







