ایمن انور کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

لاہور:(لاہور ویب ڈیسک ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ایمن انور نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایمن انور نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فاسٹ بولر نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران پاکستان کی جانب سے 8 ون ڈے انٹرنیشنل اور 37 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد ایمن انور نے کرکٹ سے وابستگی برقرار رکھتے ہوئے ریفری کے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ویمن ریفری کے طور پر اپنے فرائض کی انجام دہی کا آغاز کیا۔
پی سی بی کے مطابق ایمن انور نے رواں سال جنوری میں ریفری انڈکشن کورس بھی کامیابی سے مکمل کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے میچ آفیشل کے طور پر نئی ذمہ داری سنبھالی۔