پاکستانی پہلوان محمد عاصم نے ایران کے حریف کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز کے ماس ریسلنگ مقابلے میں پاکستانی پہلوان محمد عاصم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی حریف کو شکست دے کر پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

ماس ریسلنگ کے مقابلے میں محمد عاصم نے ایرانی پہلوان کو 0-2 سے شکست دی اور پاکستان کے میڈلز میں ایک اور تمغے کا اضافہ کردیا۔

پاکستانی پہلوان کی کامیابی پر کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محمد عاصم کو مبارکباد پیش کی ہے۔