پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر انکوائری شروع کردی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے دورے پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور رویے سے متعلق میڈیا رپورٹس کے بعد داخلی تادیبی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر عامر میر کے مطابق تحقیقات بورڈ کے ضوابط کے تحت معمول کے طریقہ کار کے مطابق کی جارہی ہیں اور تمام متعلقہ افراد کے معاملات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک معاملے کو اندرونی طور پر دیکھا جارہا ہے۔
مزید خبریں











