اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں مبینہ طور پر قیدِ تنہائی میں رکھنے کے خلاف دائر درخواستیں قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے جیل حکام کو دونوں کی ملاقات کرانے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں مبینہ قیدِ تنہائی میں رکھنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا۔
عدالت نے نصرت بھٹو کیس اور بیگم شمیم آفریدی کے فیصلوں کی روشنی میں درخواستیں قابلِ سماعت قرار دیں اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے
15 روز میں عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
مزید خبریں