کوئٹہ: زیارت کراس کسٹم ہاؤس پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے ٹریفک معطل

کوئٹہ: ( رپورٹ محمد ضرار ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تقریبا 30 کلوُمیٹر کے فاصلے پر واقع زیارت کراس کے قریب واقع کسٹم ہاؤس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔شدید فائرنگ کے اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید خو ہراس پھیل گیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں جانی نقصان کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صورتحال کی حساسیت کے پیش نظر کوئٹہ ژوب شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے حملہ آوروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
مزید خبریں