ایس سی او چیئرمین شپ میں توانائی اور آئی ٹی پاکستان کی ترجیح ہوگی: شہباز شریف

شکیک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی ترقیاتی حکمت عملی 2035 پر مؤثر عملدرآمد ضروری ہے، جبکہ ایس سی او ترقیاتی بینک کا قیام ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایس سی او عالمی امن اور استحکام کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جبکہ تنظیم کے 25 سال مکمل ہونا ایک اہم سنگ میل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ کے دوران توانائی اور آئی ٹی کے شعبوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت، ثقافت اور کھیل بھی پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہیں اور پاکستان غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایس سی او ترقیاتی حکمت عملی 2035 پر عملدرآمد خطے کی معاشی ترقی اور باہمی تعاون کے لیے انتہائی اہم ہے۔