پاکستانی معیشت پر عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا: محمد اورنگزیب

اسلام آباد: (عوام ویب ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد دوبارہ بحال ہوا ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ٹیکس نظام میں جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہے اور ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق ٹیکس اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جبکہ غیر قانونی معیشت کی روک تھام کے لیے بھی عملی اقدامات جاری ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت معیشت کو مستحکم بنانے اور ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد دوبارہ بحال ہواہے، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتمادصرف موجودہ صورتحال نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل پربھی ہے، یورو بانڈ 3 سالہ درمیانی مدت کی جی ایم ٹی این حکمت عملی کا حصہ ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بیرونی فنانسنگ میں بھی میچورٹیز بڑھانے اور رول اوور رسک کم کرنےکی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے، پاکستان سکوک، ڈالر سیٹلڈ بانڈز اور پانڈا بانڈزکے ذریعے بیرونی فنانسنگ کو متنوع بنا رہا ہے۔