اسلام آباد کے نئے بلدیاتی نظام کا بل کل قائمہ کمیٹی میں پیش ہوگا

اسلام آباد: (عوام ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے نئے مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق بل کل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت اسلام آباد کو تین حلقوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر حلقے میں الگ کونسل قائم ہوگی، جس کا اپنا میئر ہوگا۔

مجوزہ نظام کے تحت ہر کونسل 21 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں جنرل کونسلرز کے علاوہ خواتین اور اقلیتوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بل کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگی