سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے، 73 افراد زخمی، وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت

سعودی عرب کے مختلف شہروں ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان میں حوثی جماعت انصاراللہ کی جانب سے حملے کیے گئے، جن میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے نتیجے میں 73 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے بے گناہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی قیادت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔