پاکستان کرکٹ ٹیم کا بادشاہ چارلس کو خصوصی دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ

لندن:(عوام ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو خصوصی بیٹ کا تحفہ پیش کردیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات تاریخی شاہی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی، جہاں بادشاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے ملاقات اور گفتگو کی۔
تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان ٹیم کی جانب سے بادشاہ چارلس کو کھلاڑیوں کے دستخط والا خصوصی بیٹ پیش کیا گیا۔
پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بادشاہ چارلس کو یہ خصوصی بیٹ پیش کیا۔
ملاقات کے دوران بادشاہ چارلس نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پوچھا کہ کیا یہ بیٹ پاکستانی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے؟ جس پر محسن نقوی نے بتایا کہ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے بطور تحفہ پیش کیا گیا ہے۔